سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا اور باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
سعودی عرب نے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے مملکت کی بحری ناکہ بندی کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی عوام اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
قبل ازیں انصار اللّٰہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعا ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنعا ایئرپورٹ کی مسلسل بندش ناقابل قبول ہے۔ اس اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر ایسے موقع پر جب آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پہلے سے عروج پر ہے۔