لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

ایران سنجیدہ ہو تو امریکہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ایران سنجیدہ ہو تو امریکہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے لیکن اپنے مفادات کے دفاع سے پچھے نہیں ہٹے گا۔

July 22, 2026

منیلا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارت کاری اور پرامن تصفیے کے لیے مکمل تیار ہے، تاہم ان کے بقول ایران اس وقت سنجیدگی سے بات چیت میں دلچسپی نہیں لے رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے یہ بات فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں خطے کے رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ایران واقعی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو واشنگٹن بھی پیش رفت کے لیے تیار ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اگر مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا اپنے قومی مفادات اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے دیگر تمام ضروری آپشنز استعمال کر سکتا ہے۔

اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے نمائندوں نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور علاقائی استحکام پر اس کے ممکنہ منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مارکو روبیو کا یہ بیان امریکی اور ایرانی کشیدگی کے حساس موڑ پر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر دونوں فریقین بامعنی گفتگو کی طرف لوٹتے ہیں تو اس سے نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی توانائی کی منڈیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *