کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات دینے والا نیٹ ورک بے نقاب، 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔
افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات دینے والا نیٹ ورک بے نقاب، 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے کی انٹیلی جنس کارروائی میں افغان شہریوں کی جعلی شناختی دستاویزات بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ نادرا افسران سمیت 4 افراد گرفتار، دہشت گردانہ روابط پر تحقیقات جاری۔

July 22, 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات بنانے والے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران نادرا کے افسران سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد، چوکیدار جنید احمد اور پرائیویٹ ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے بھی روابط کی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور جلد مزید اہم انکشافات اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔ ادارے اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے متحرک ہیں۔

ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعادہ کیا ہے کہ قومی سلامتی، جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا اور دہشت گردی کی معاونت کرنے والے منظم جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *