لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذاکرات جاری ہیں مگر تمام اقدامات زیرِ غور ہیں۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اپنائے ہوئے کہا ہے کہ سفارت کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے مگر تمام تر اقدامات زیرِ غور ہیں۔

July 25, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور یہی امریکہ کی خارجہ اور قومی سلامتی پالیسی کا بنیادی مقصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے جوہری پروگرام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس معاملے پر کسی نرمی کا امکان نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں اور مذاکرات کا حامی ہے، تاہم ایران ابھی کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں۔ ان کے مطابق ایران ماضی کے مقابلے میں مذاکرات کے حوالے سے زیادہ سنجیدہ دکھائی دیتا ہے، مگر حتمی نتیجے کی بات ابھی قبل از وقت ہوگی۔ ان کے بقول، “دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔”

تمام آپشنز زیرِ غور

ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکی مفادات، اتحادی ممالک یا علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ مناسب اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے واشنگٹن ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم تمام آپشنز زیرِ غور ہیں اور حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، مگر ضرورت پڑنے پر اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔

دیکھیے: ایران کا امریکی حملوں میں جانی نقصان اور ایمیزون ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *