آپریشن العزم: بلوچستان میں اب تک 16 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک، متعدد کمین گاہیں تباہ۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم جاری، اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک، کلی کند عمرانی، خڈکوچہ اور مستونگ میں کمین گاہیں تباہ۔

July 26, 2026

بلوچستان: آپریشن العزم کے تحت کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہیں تباہ۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم مکمل قوت کے ساتھ جاری ہے۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے کلی کند عمرانی، خڈکوچہ اور مستونگ سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کر دیں۔ اس کارروائی میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

دیکھیے: آپریشن العزم؛ بلوچستان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی

متعلقہ مضامین

نیب اور ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

November 4, 2026

پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے مقامی ساختہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات میں دو مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔ غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس پہنچ گئے۔

November 4, 2026

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں نیشنل فریڈم فرنٹ کے حملے کے بعد طالبان کے عسکری کندک میں شدید خوف پھیل گیا، واقعے میں 3 طالبان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *