بلوچستان: آپریشن العزم کے تحت کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہیں تباہ۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم مکمل قوت کے ساتھ جاری ہے۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
بلوچستان کے علاقے کلی کند عمرانی، خڈکوچہ اور مستونگ سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کر دیں۔ اس کارروائی میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
دیکھیے: آپریشن العزم؛ بلوچستان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی