سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مارخور کے نام سے قائم ایک جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے گمراہ کن مواد اور فیک نیوز پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس جعلی ہینڈل کے ذریعے حالیہ پوسٹس میں من گھڑت باتیں پھیلا کر عوامی سطح پر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ جعلی شناختی علامت کا سہارا لے کر من گھڑت بیانیے اور پراپیگنڈے کو فروغ دے رہا ہے۔
انتظامیہ اور ماہرین نے سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے غیر مصدقہ اور جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں اور بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر یا پراپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔
دیکھیے: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا زہریلا بیانیہ: تحریکِ آزادی کے محسن بھی محفوظ نہیں