سعودی عرب کی عراق میں بڑی جوابی کارروائی: ایران نواز ملیشیاؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ

سعودی عرب نے اپنی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی تصدیق۔
تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی عراق میں جوابی کارروائی

سعودی عرب نے اپنی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی امریکی سینٹکام کے تعاون سے کی گئی، سعودی وزارت خارجہ نے اسے حقِ دفاع قرار دیا۔

July 29, 2026

سعودی عرب نے اپنی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔ سعودیہ نے عراق میں موجود ایران نواز ملیشیاؤں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ کارروائی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مکمل تعاون اور رابطے سے انجام دی گئی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی کہ مسلح افواج نے عراق میں ان اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق یہ اہداف سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر سے منسلک تھے۔

چار مقامات پر حملے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی رائل فضائیہ نے عراق میں چار مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان میں بصرہ، واسط، کربلا اور نینوی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود ایران نواز ملیشیا مسلسل سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ اب انہیں جواب دیا جا رہا ہے۔

میجر جنرل المالکی کے مطابق یہ کارروائی قومی سلامتی، توانائی کے ڈھانچے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے کی گئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری، شہریوں اور قومی تنصیبات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ کی تصدیق

سعودی وزارتِ خارجہ نے بھی کارروائی کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت حقِ دفاعِ خود کے مطابق کیا گیا۔

بیان میں الزام لگایا گیا کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے عراق سے ڈرون حملے کر کے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اسی وجہ سے یہ محدود اور ہدفی کارروائی کی گئی۔

سعودی حکومت نے واضح کیا کہ مملکت خطے میں کشیدگی بڑھانے کی خواہاں نہیں۔ تاہم اگر سلامتی، خودمختاری یا قومی مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو دفاع کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

نیب اور ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

November 4, 2026

پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے مقامی ساختہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات میں دو مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔ غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس پہنچ گئے۔

November 4, 2026

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں نیشنل فریڈم فرنٹ کے حملے کے بعد طالبان کے عسکری کندک میں شدید خوف پھیل گیا، واقعے میں 3 طالبان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *