طالبان کا اسماعیلی عبادت گاہوں کو مساجد میں تبدیل کرنے کا حکم

اقوامِ متحدہ کے مشن یوناما نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ بدخشان میں اسماعیلی برادری کے 33 جماعت خانے بند کر کے مساجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ شیعہ برادری کی مذہبی سرگرمیوں پر بھی قدغن، 45 افراد حراست میں۔
طالبان کا اسماعیلی عبادت گاہوں کو مساجد میں تبدیل کرنے کا حکم، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

یوناما کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے بدخشاں میں اسماعیلی برادری کے 33 عبادت گاہیں بند کیے اور مساجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ اہلِ تشیع کی مذہبی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں۔

July 29, 2026

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے معاون مشن نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ بدخشان میں اسماعیلی برادری کے کم از کم 33 جماعت خانوں کو بند کر کے مذہبی آزادیوں کو شدید محدود کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر جماعت خانوں کی بندش کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران اسماعیلی پیروکاروں کو اپنی ان عبادت گاہوں میں جانے اور مذہبی امور ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بند کیے جانے والے جماعت خانوں میں سے 17 زیبات، 14 اشکاشم اور 2 واخان کے علاقے میں واقع ہیں۔ طالبان حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان عمارتوں کو اب مساجد کے طور پر استعمال کیا جائے۔

طالبان کی وزارتِ خارجہ نے یوناما کی رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام فیصلے انفرادی نوعیت کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بعض علاقوں میں مساجد کی کمی تھی جبکہ کچھ جماعت خانوں کو رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

یوناما نے نشاندہی کی ہے کہ طالبان نے اہل تشیع کی مذہبی سرگرمیوں پر بھی سخت قدغنیں عائد کی ہیں۔ عاشورہ کے موقع پر پروان اور لوگر میں شیعہ برادری کو مذہبی تقریبات مخصوص مساجد تک محدود رکھنے کا حکم دیا گیا، جبکہ کابل میں مذہبی پرچم لہرانے پر 45 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دیکھیے: افغانستان، جبر کے سائے میں پروان چڑھتی مزاحمت

متعلقہ مضامین

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

November 4, 2026

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

November 4, 2026

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *