ایران پر امریکی فضائی حملوں اور درجنوں پاسدارانِ انقلاب کے اہداف پر بمباری کے بعد آئی آر جی سی نے شدید جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

July 30, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس اور نوجوانوں کے لیے میرٹ پر مبنی اصلاحات کا مطالبات کیا ہے۔

July 30, 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں غیر حاضری پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

July 30, 2026

طالبان کے پرپیگنڈا پلیٹ فارم المرصاد کی جانب سے پاکستان پر الزامات دراصل افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی محفوظ پناہ گاہوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

July 30, 2026

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے اغوا کیے گئے چھ غیر مقامی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ماشکیل واقعے کے چند روز بعد ایک اور دلخراش سانحہ۔

July 30, 2026

حلوہ پکاؤ اور کھاؤ۔۔۔ ایک علامتی کہانی کے پردے میں چھپا سوال: کیا خیبرپختونخوا کے عوام نااہل قیادت کے سائے تلے اپنا مستقبل داؤ پر لگاتے رہیں گے؟

July 30, 2026

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہیں۔ بھارتی آبی منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جبکہ ایران امریکہ کشیدگی، افغانستان اور کشمیر پر بھی اہم مؤقف سامنے آیا۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، ایران-امریکا کشیدگی، افغانستان مذاکرات اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آیا۔

July 30, 2026

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان طاہر حسین اندرابی نے خطے کی مجموعی صورتحال، پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اہم عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کو بیاس کی طرف منتقل کرنے کے مجوزہ آبی منصوبے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے اسے سندھ طاس معاہدے سمیت متعدد بین الاقوامی آبی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ان کے مطابق یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کے علاوہ ویانا کنونشن، اقوام متحدہ کے آبی راستوں سے متعلق کنونشن اور 1998 کے سلال معاہدے کی روح کے بھی منافی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں اور 25 کروڑ عوام کے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کا ثالثی کردار

ترجمان کے مطابق پاکستان خلیج، بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں۔

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات کی بحالی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین کو 22 جون 2026 کے پاکستان-قطر مشترکہ اعلامیے کی روح کے مطابق دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

انہوں نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایران-امریکا تنازع کسی دوسرے ملک تک نہیں پھیلنا چاہیے۔

اعلیٰ سطحی روابط

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فلسطین، غزہ اور مسجد اقصیٰ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے 23 سے 26 مئی کے دوران چین کا دورہ کیا، جبکہ نائب وزیراعظم کے ہمراہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالس نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں دور مکمل ہوا۔

افغان مذاکرات

افغانستان سے متعلق سوالات پر ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجو وردی نہیں پہنتے، اس لیے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے لگائے جانے والے الزامات درست نہیں۔

بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمت سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ان کے پاس کوئی مصدقہ معلومات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا، تاہم افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔

جوہری پروگرام پر مؤقف

کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے پر ترجمان نے کہا کہ یہ 2023 میں طے پایا معاہدہ دراصل 1980 کی دہائی سے جاری دوطرفہ دفاعی تعاون کا تسلسل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی تعاون سے مختلف نوعیت کا معاہدہ ہے۔

ترجمان نے ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق دستاویزی فلم کو بھی مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں یکطرفہ اور غیر مصدقہ معلومات پیش کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق مکمل محفوظ ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر مؤقف

ترجمان نے بھارتی وزیر دفاع کے کارگل سے متعلق بیان کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو معمول کا معاملہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصوابِ رائے ہی مسئلہ کشمیر کا تسلیم شدہ حل ہے۔

انہوں نے بھارت اور روس کے درمیان دفاعی معاہدے کا بھی نوٹس لینے کی بات کی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی سفیر کے دورے سے اس کی حیثیت تبدیل نہیں ہوتی۔

مشرق وسطیٰ امور

بریفنگ میں ترجمان نے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے صدر زرداری کے دورہ یو اے ای کا ذکر کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بھی روشنی ڈالی۔ سکھ یاتریوں کو بڑی تعداد میں ویزے جاری کرنے اور آزاد کشمیر انتخابات کے معمول کے جمہوری عمل ہونے کی بھی تصدیق کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے اختتام پر کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، استحکام اور سفارتکاری کے اصولوں پر کاربند ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ اختلافات کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی ہے۔

دیکھیے: پاکستان نے یوناما رپورٹ مسترد کردی، افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی سرپرستی پر شدید تحفظات

متعلقہ مضامین

ایران پر امریکی فضائی حملوں اور درجنوں پاسدارانِ انقلاب کے اہداف پر بمباری کے بعد آئی آر جی سی نے شدید جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

July 30, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس اور نوجوانوں کے لیے میرٹ پر مبنی اصلاحات کا مطالبات کیا ہے۔

July 30, 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں غیر حاضری پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

July 30, 2026

طالبان کے پرپیگنڈا پلیٹ فارم المرصاد کی جانب سے پاکستان پر الزامات دراصل افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی محفوظ پناہ گاہوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

July 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *