کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

پنجشیر اور بدخشاں کے بعد اب فاریاب: طالبان مخالف نیا مسلح گروہ سامنے آ گیا

پنجشیر اور بدخشاں کے بعد فاریاب میں بھی جبہۂ رہائے بخش کے قیام سے طالبان مخالف مزاحمت میں شدت آ گئی۔
پنجشیر اور بدخشاں کے بعد اب فاریاب: طالبان کے خلاف نیا مسلح محاذ سامنے آ گیا

پنجشیر اور بدخشاں کے بعد فاریاب میں طالبان مخالف نیا مسلح گروہ جبہۂ رہائے بخش سامنے آ گیا ہے، جس نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

August 4, 2026

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا سلسلہ دن بہ دن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ بدخشاں، پنجشیر اور دیگر شمالی اضلاع کے بعد اب صوبہ فاریاب میں بھی گل محمد پہلوان کی قیادت میں جبہۂ رہائے بخش (لیبریشن فرنٹ) نامی نئے مسلح گروہ کے قیام کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جو عنقریب اپنی سرگرمیوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان آزادی پسند اور طالبان مخالف گروہ اب ملک کے مختلف حصوں میں منظم ہو رہے ہیں۔ پنجشیر اور بدخشاں کی پہاڑیوں میں جاری مزاحمتی تحریکوں کے بعد فاریاب میں نئی تنظیم کا ابھار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طالبان حکومت کے سکیورٹی چیلنجز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فاریاب کے ضلع بلچراغ میں پیر کے روز طالبان فورسز پر ہونے والا خونریز حملہ اسی جبہۂ رہائی بخش سے وابستہ جنگجوؤں نے کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ تنظیم آنے والے چند دنوں میں ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کر کے اپنی عسکری مہمات کے آغاز کا اعلان کرے گی۔

اس کے علاوہ ذرائع نے ضلع غورماچ میں بھی طالبان کے خلاف ایک اور مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس کارروائی کی مکمل تفصیلات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بدخشاں اور پنجشیر سے شروع ہونے والی یہ سکیورٹی کشیدگی اب دیگر صوبوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ طالبان حکام نے فی الحال فاریاب میں پیش آنے والے ان واقعات یا نئے مسلح محاذ کے قیام سے متعلق کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دیکھیے: طالبان مخالف مزاحمت میں شدت؛ جنرل یاسین ضیا نے نئے افغانستان کا خاکہ پیش کر دیا

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *