بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں جے ایس ایس سی امتحانی پیپر لیک اسکینڈل کی سی آئی ڈی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد طلبہ کا احتجاج 16ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

August 9, 2026

قندھار کے عینو مینہ ٹاؤن شپ میں یونائیٹڈ فرنٹ کے حملے کے نتیجے میں طالبان کی اخلاقی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

August 9, 2026

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے اور مستقبل میں مصر بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے۔

August 9, 2026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سخت اور بنیادی شرائط عائد کر دی ہیں۔

August 9, 2026

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کی کارکردگی اور ترجیحات پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جہاں ناقدین نے جلسے جلوسوں کو ترجیح دینے اور صحت و تعلیم کے شعار کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

August 8, 2026

بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کے ٹھکانے پر کی گئی ڈرون کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 8, 2026

پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ ایران کیخلاف نہیں ہے، ترک وزارت خارجہ

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے اور مستقبل میں مصر بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے۔
حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا بیان: ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے۔ اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم ہوگا۔

August 9, 2026

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا سہ فریقی دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 کی مانند ایک مضبوط دفاعی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔

انقرہ میں اپنے ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ تین ملکی دفاعی اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف قائم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کسی بھی اتحادی ملک پر حملے کی صورت میں تمام رکن ممالک باہمی مشاورت کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کا طریقہ کار اور نوعیت طے کریں گے۔

حاقان فیدان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ قائم اس دفاعی اتحاد کو مزید وسعت دینے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں مصر بھی ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے اس اہم دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید انکشاف کیا کہ نئے دفاعی اتحاد کی دیکھ بھال کے لیے وزارتی سطح کی ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جبکہ اتحاد کا مرکزی جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تاریخی دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پچھلے 2 سال اور 8 ماہ سے مسلسل اور انتھک کوششیں جاری تھیں۔

متعلقہ مضامین

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں جے ایس ایس سی امتحانی پیپر لیک اسکینڈل کی سی آئی ڈی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد طلبہ کا احتجاج 16ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

August 9, 2026

قندھار کے عینو مینہ ٹاؤن شپ میں یونائیٹڈ فرنٹ کے حملے کے نتیجے میں طالبان کی اخلاقی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

August 9, 2026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سخت اور بنیادی شرائط عائد کر دی ہیں۔

August 9, 2026

خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کی کارکردگی اور ترجیحات پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جہاں ناقدین نے جلسے جلوسوں کو ترجیح دینے اور صحت و تعلیم کے شعار کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

August 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *