رخسار احمد کیس: برطانیہ کی یکطرفہ حوالگی پالیسی بے نقاب

برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگیِ ملزمان کی یکطرفہ پالیسی پر ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
رخسار احمد کیس

برطانیہ پاکستان سے مطلوب افراد کی واپسی پر تعاون مانگتا ہے لیکن عادل راجہ اور الطاف حسین جیسے سزا یافتہ افراد کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ دوطرفہ باضابطہ معاہدہ وقت کی ضرورت ہے۔

August 10, 2026

برطانوی اخبار دی گارڈین میں پاکستانی سیاست دان رخسار احمد کی برطانیہ واپسی میں تاخیر پر تشویش کے اظہار کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حوالگیِ ملزمان کی یکطرفہ پالیسی پر بحث دوبارہ چھڑ گئی ہے۔

برطانیہ باقاعدہ معاہدہ نہ ہونے کے باوجود اپنے مقدمات میں اسلام آباد سے تعاون کا تقاضا کرتا ہے، لیکن پاکستان کے مطلوب افراد کی واپسی پر کوئی پیش رفت نہیں کرتا۔ اس کے برعکس پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر خصوصی انتظامات کے تحت برطانوی اصل کے چھ پاکستانیوں کو پہلے ہی برطانیہ کے حوالے کیا ہے۔

تاہم، عادل راجہ، شہزاد اکبر، الطاف حسین اور حربیار مری جیسے سزا یافتہ اور پاکستان کو مطلوب افراد برطانیہ میں مقیم ہیں۔ لندن کو آزادیِ اظہار کی آڑ میں پاکستانی اشتہاریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ سیاسی اختلاف کے نام پر ملزمان کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوطرفہ اور باضابطہ قانونی فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملے شفاف انداز میں حل ہو سکیں۔

دیکھیے: مودی حکومت کا پیپر لیک اسکینڈل پر گھیراؤ، بھارت میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *