"> نیپال سیلاب: ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

نیپال سیلاب: ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز، مزید سیلاب کا خطرہ برقرار

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی، ہزاروں تاحال لاپتا، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے دوسرے سیلاب کے خطرے پر تشویش کا اظہار۔
نیپال سیلاب: ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز

نیپال میں بدھ کو آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 600 سے تجاوز کر گئی، ہزاروں تاحال لاپتا، بین الاقوامی امدادی اداروں کی اپیل۔

August 29, 2026

نیپال میں بدھ کے روز آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیپال پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہو گئی، جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، جن میں تقریباً 90 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی بین الاقوامی فیڈریشن کے سربراہ ڈیوڈ فشر نے کہا ہے کہ ملک میں ایک اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے باعث تشویش بدستور برقرار ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ دوسرے سیلاب کے خطرے کے حوالے سے انتہائی فکر مند ہے۔ ڈیوڈ فشر کے مطابق بدھ کے روز آنے والی تباہی سے تقریباً 93 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں ہلاک ہونے والوں کی سرکاری تعداد 7 ہو گئی ہے، جبکہ 554 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

بین الاقوامی امداد

ریڈکریسنٹ نے ہنگامی امدادی کارروائیوں اور جان بچانے والی فوری ضروریات کیلئے عطیہ دہندگان سے تقریباً ڈھائی کروڑ سوئس فرانک (تقریباً تین کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادارے کے مطابق متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اس کا عالمی امدادی نیٹ ورک متحرک کر دیا گیا ہے۔

یورپی یونین، کینیڈا اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے نیپال کو امدادی سامان یا مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق 10 ہزار سے زائد خاندانوں کو خوراک اور صاف پینے کے پانی کی فوری ضرورت ہے۔

دیکھیے: نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب، 273 سے زائد افراد ہلاک، 1500 لاپتہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *