"> اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کی۔
اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے رابطہ کیا اور شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

September 6, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے شاہِ ناروے ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اپنی جانب سے اور پاکستانی عوام کی طرف سے شاہی خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ناروے کے عوام سے بھی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ناروے اور شاہی خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

آخری رسومات میں نمائندگی

اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ کو وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو 9 ستمبر کو اوسلو میں ہونے والی شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

شاہ ہیرالڈ پنجم کا انتقال 89 برس کی عمر میں ہوا۔ ان کی آخری رسومات 9 ستمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہوں گی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ناروے کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور ایسپن بارتھ ایدے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دیکھیے: ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکی ہلاکتیں تسلیم کر لیں، تعداد بھی بتا دی

متعلقہ مضامین

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

October 23, 2026

وزارتِ عظمیٰ نہ ملنے پر راجہ فاروق حیدر نے نظام اور اسلام آباد کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے، جو اصول پرستی کے بجائے سیاسی ناکامی کا عکس ہیں۔

October 23, 2026

راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

October 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بلوچ خاتون سمیت 10 حملہ آور ہلاک اور ایک شہری شہید ہوا۔

October 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *