برکس اجلاس کے دوران بھارتی سفارتکار نے اہم بین الاقوامی تقریب میں سفارتی آداب ہوا میں اڑا دیے۔ اس واقعے کی ویڈیو سامنے آتے ہی بھارت کی غیر سنجیدہ سفارتکاری ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال موجود ہیں۔ وہ حساس اور اہم نوعیت کی کارروائی کے دوران مسلسل خشک میوہ جات کھانے میں مصروف رہے۔
عالمی سطح کے اس فورم پر جہاں اہم ریاستی امور زیرِ بحث تھے، بھارتی ترجمان کی توجہ صرف کھانے پر مرکوز رہی۔ اس ویڈیو نے بھارت کے سفارتی وقار کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی اور تنقید
ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی سفارتکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر عالمی پلیٹ فارم پر اپنی روایتی غیر سنجیدگی دکھائی ہے۔
سفارتی ماہرین نے یاد دلایا کہ بھارت کی سفارتکاری ہمیشہ سے بنیادی سفارتی آداب اور شائستگی سے عاری رہی ہے۔ عالمی فورمز پر سنجیدہ کردار ادا کرنے کے بجائے بھارتی نمائندے اکثر اس نوعیت کی نامناسب حرکات کے باعث تمخر کا نشانہ بنتے ہیں۔
متعدد مبصرین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ عالمی معاملات چلانا بھارتی سفارتکاروں کے بس کی بات نہیں رہی۔ انٹرنیٹ پر صارفین اس رویے کو سفارتی فورمز کی توہین قرار دے رہے ہیں۔
دیکھیے: برکس اجلاس، گروپ فوٹو کے بعد مودی نظر انداز؟ ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی