کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: 20 گھنٹے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، 8 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
کوہاٹ حملہ: رات بھر کارروائی، تمام 8 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے بعد سکیورٹی اداروں اور پولیس کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن تقریباً 20 گھنٹے بعد مکمل ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایلیٹ فورس کمانڈوز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز کی اہم عمارتوں کو کلیئر کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی مکمل تلاشی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

آپریشن کی نگرانی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کی براہِ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کوہاٹ نے کی۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے اور سکیورٹی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کی قیادت کی، جبکہ جی او سی کوہاٹ بھی کارروائی کے دوران موجود رہے۔

حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات بھر جاری رہنے والی کارروائی کے بعد پولیس لائنز کے مختلف حصوں کو کلیئر کرلیا۔

خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا

آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق خودکش بمبار نے قانون کے رکھوالوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

حملے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *