سوشل میڈیا پر بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے طیاروں کو نقصان پہنچنے اور ان کے انخلاء کے تمام دعووں کو قطعی جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے۔

September 19, 2026

ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کے نئے آڈیو پیغام میں پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی بیانات پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے طیاروں کو نقصان کا بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

سوشل میڈیا پر بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے طیاروں کو نقصان پہنچنے اور ان کے انخلاء کے تمام دعووں کو قطعی جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے۔

September 19, 2026

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو نشانہ بنانے کے لیے چلائی جانے والی منظم مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

متعدد بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس نے من گھڑت دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر میزائل حملہ کیا ہے۔ ان پوسٹس میں افواہ پھیلائی گئی کہ مبینہ حملے میں ہینگرز کو نشانہ بنا کر پاک فضائیہ کے 3 جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس مہم کے تحت یہ من گھڑت دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے طیاروں اور فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پراپیگنڈے کا مقصد پاک سعودی دفاعی تعاون اور مکہ ڈیفنس پیکٹ پر بے بنیاد سوالات اٹھانا تھا۔

دفاعی ذرائع اور آزاد مانیٹرنگ اداروں نے اس پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور سعودی عرب میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاک فضائیہ کی ساکھ اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات سے بوکھلا کر بھارتی فیک نیوز نیٹ ورکس نے یہ ناکام کوشش کی ہے۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ نے ثابت کیا ہے کہ یہ دعوے سچائی سے خالی اور مربوط ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کے نئے آڈیو پیغام میں پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی بیانات پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *