وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی پُرامن احتجاج نہیں کرتی۔ پُرامن لوگ گھروں سے کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مظاہرین کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عطا اللہ تارڑ نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
وفاقی وزیر نے کہا کہ کوہاٹ واقعے کے وقت وزیراعلیٰ کے پی لاہور میں پوائنٹ اسکورنگ کر رہے تھے۔ ان کے پاس صوبے کے عوام کے لیے وقت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے صرف پندرہ منٹ ہیلی کاپٹر کا چکر لگایا۔ صوبائی حکومت صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانا جانتی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب تک موجود نہیں ہے۔ من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جا رہے ہیں۔ جنگلات کاٹے جا رہے ہیں اور وسائل کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
دیکھیے: اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی