پی ٹی آئی نے کے پی پولیس کو سیاسی کنٹرول میں لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مجوزہ ایکٹ 2026 کے تحت اہم اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

September 23, 2026

مکران یونیورسٹی میں نئے صوبے کے قیام کی متفقہ حمایت کے بعد نیشنل پارٹی کے رہنما پھلین بلوچ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔

September 23, 2026

بلوچستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا، کوئٹہ کے شہریوں نے بھی حمایت کردی۔

September 23, 2026

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ سے قبل ریلی میں مبینہ طور پر اسلحے کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

September 23, 2026

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

September 23, 2026

مکہ معاہدے کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو سونپ دی گئی۔

September 23, 2026

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

مکہ معاہدے کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو سونپ دی گئی۔
مکہ معاہدہ، نعمان محمود سیکریٹری جنرل مقرر

مکہ معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سیکریٹری جنرل مقرر، اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں قائم ہوگا۔

September 23, 2026

پاکستان نے مکہ معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کی تقرری کا اعلان کر دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔ جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اجتماعی دفاع اور سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کی بنیادی شق کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تمام فریقین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، سکیورٹی رابطوں اور مشترکہ اقدامات کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

ریاض میں جنرل سیکریٹریٹ

مکہ معاہدے کے تحت اتحاد کا مستقل جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا۔

تینوں ممالک نے سیکریٹریٹ کی سربراہی ابتدائی طور پر پاکستان کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس انتظام کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نعمان محمود اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کے ساتھ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں رابطہ کاری کریں گے۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ان کی بطور پہلے سیکریٹری جنرل تقرری مکہ معاہدے کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو فعال بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

دیکھیے: مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی نے کے پی پولیس کو سیاسی کنٹرول میں لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مجوزہ ایکٹ 2026 کے تحت اہم اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

September 23, 2026

مکران یونیورسٹی میں نئے صوبے کے قیام کی متفقہ حمایت کے بعد نیشنل پارٹی کے رہنما پھلین بلوچ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔

September 23, 2026

بلوچستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا، کوئٹہ کے شہریوں نے بھی حمایت کردی۔

September 23, 2026

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ سے قبل ریلی میں مبینہ طور پر اسلحے کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

September 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *