زخمی دہشت گردوں کا انٹرویو کرنے پر طالبان نے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔
قندھار: طالبان کے ہاتھوں دو افغان صحافی گرفتار

قندھار کے ہسپتال سے افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، تجزیہ کاروں نے اسے حقائق چھپانے کی کوشش قرار دیا۔

September 25, 2026

افغانستان کے شہر قندھار کے ایک ہسپتال سے افغان ٹائمز کے دو نمائندوں شہباز اخوندزادہ اور مجتبیٰ نوری کو طالبان نے حراست میں لے لیا ہے۔ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر دونوں صحافی فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کے انٹرویوز ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ طالبان سیکیورٹی اہلکاروں نے ہسپتال کے اندر کارروائی کرتے ہوئے کیمرہ اور ریکارڈنگ کا سامان ضبط کیا اور صحافیوں کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ دونوں صحافیوں کی موجودہ حالت اور مقام سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حقائق چھپانے کی کوشش

دفاعی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق سچائی چھپانے کی کوشش ہے۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر گروہوں کی افغان سرزمین پر موجودگی پر مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس واقعے سے یہ تاثر مزید گہرا ہوا ہے کہ طالبان رجیم مبینہ دہشت گردوں کی شناخت اور حقائق کو میڈیا کے سامنے آنے سے روکنا چاہتی ہے۔

آزادی صحافت؟

افغانستان میں میڈیا ورکرز کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے صحافتی آزادی کے دعووں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بیرونی بیانات اور الزامات کی آڑ میں اصل مسئلے یعنی دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حقائق سامنے لانے والے آزاد صحافیوں کو خاموش کرانا اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: پاکستان کی جوابی کارروائی، طالبان کا ردعمل زمینی حقائق کے برعکس قرار

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *