مَہ لقا صمدانی پر تنقید

مَہ لقا صمدانی پر تنقید: واشنگٹن میں پذیرائی کے لیے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کا الزام

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

افغان سرزمین سے دہشت گردی ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، تاہم افغان سرزمین سے دہشت گردی کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ کا افغان دہشت گردی پر دوٹوک بیان

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور افغان حکومت کو شدت پسندانہ سوچ سے نکلنا ہوگا۔

September 29, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل پارلیمنٹیرینز کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ صرف امن کے ذریعے ہی خطے میں ترقی ممکن ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے کے استحکام کو ترجیح دی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ افغان عوام اور وہاں کی موجودہ حکومت کے نظریات میں واضح فرق ہے۔ افغان عوام بنیادی حقوق اور معاشی بہتری کے حق دار ہیں۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے

وفاقی وزیر اطلاعات نے نشاندہی کی کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے قائم ہیں۔ افغان حکومت کو اب دہشت گردی کی ذہنیت سے باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس شدت پسندانہ سوچ کے باعث خطے میں معاشی خوشحالی نہیں آتی، تو یہ افغان عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہوگی۔ افغان حکومت جب تک دہشت گردی کو ایک سنجیدہ مسئلہ تسلیم نہیں کرے گی، تب تک پائیدار امن ممکن نہیں۔

عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جدید دنیا میں تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ افغان حکومت کو تعلیمی شعبے پر بھی سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے خطے میں امن کی خاطر کابل میں متعدد وفود بھی بھیجے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا پہلے بھی بھرپور دفاع کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ہر جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

دیکھیے: پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آگئے

متعلقہ مضامین

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

November 14, 2026

کینیا میں 3.6 ارب شلنگ کی منشیات برآمدگی کے بعد مقامی و افریقی اسمگلرز کی گرفتاری کے باوجود پاکستان کا نام گھسیٹنے کی منفی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

November 14, 2026

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اسد قیصر کی فرموں کا ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کیس میں 9 گواہوں کو طلب کر لیا۔

November 14, 2026

گورنر خیبرپختونخوا نے سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے اور غیر قانونی مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *