حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

برطانوی عدالت نے برسٹل میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے جرم میں تین افغان شہریوں کو مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنا دی۔

October 8, 2026

بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت پولیس کو فنڈز دینے میں ناکام رہی، عوام نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

October 8, 2026

افغانستان میں سیاسی تبدیلی جلد آنے والی ہے، گلبدین حکمت یار

افغانستان میں سیاسی تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے۔ سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو بڑا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے افغانستان میں سیاسی تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا ہے اور اقتدار عوام کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

October 8, 2026

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے طالبان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے۔

اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے۔ یہ فیصلہ منتخب نمائندوں کے ذریعے ہونا چاہیے۔

انہوں نے اقتدار فوری طور پر عوام کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوام نمائندہ کونسل منتخب کر کے آئندہ کا نظام حکومت طے کریں۔

حکمت یار کے مطابق ملکی پالیسی، بجٹ، جنگ اور امن کے فیصلے منتخب ادارے کریں۔ مستقبل کے کسی بھی نظام کی بنیاد عوامی مرضی ہونی چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان جنگ یا امن میں سے ایک راستہ چنیں۔ ماضی میں روس اور امریکا کی حمایتی حکومتیں بھی قائم نہیں رہ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت بھی مستقل طور پر قائم نہیں رہ سکتی۔ موجودہ حکمران اب شدید سفارتی و سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں۔

خطے یا عالمی سطح پر طالبان کے مستقل اتحادی موجود نہیں۔ ماضی میں ساتھ دینے والے بعض ممالک بھی اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

حکمت یار نے مخالفین کے لیے گنجائش ختم کرنے پر بھی تنقید کی۔ ان کے مطابق دوسروں کو برداشت نہ کرنے پر طالبان کو بھی یہی دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں افغان عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عام شہری بے روزگاری، غربت اور بدامنی کا سامنا کر رہے ہیں۔

دیکھیے: افغان باشندہ اٹلی میں گرفتار، بھارت کے راستے سفر اور سکیورٹی انتظامات پر سوالات

متعلقہ مضامین

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *