قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کے علاقے عینو مینو کی پہاڑیوں میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے قیادت کے طرزِ عمل، عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے کی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے، ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی اداکار نانا پاٹیکر انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے، ڈاکٹروں نے 45 منٹ تک جان بچانے کی کوشش کی۔

October 8, 2026

ہندی اور مراٹھی سینما کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی علی الصبح گوا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر منی پال ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر کے ذریعے ان کی جان بچانے کی کوشش کی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نانا پاٹیکر کو صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔ ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بھی والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

نانا پاٹیکر کا فنی سفر

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا۔ انہوں نے تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ہندی اور مراٹھی فلموں میں نمایاں مقام بنایا۔

ان کی منفرد آواز، طاقتور مکالموں اور جذباتی اداکاری نے انہیں بھارتی سینما میں الگ شناخت دی۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری اور اسکرین رائٹنگ میں بھی کام کیا۔

ان کی معروف فلموں میں پرندا، پراہار، کرانتی ویر، ترنگا، اگنی ساکشی، خاموشی: دی میوزیکل، ب تک چھپن، راج نیتی اور ویلکم شامل ہیں۔

فلم ویلکم میں گینگسٹر ادے شیٹی کا کردار بھی ان کے مقبول کرداروں میں شمار ہوتا ہے۔

نانا پاٹیکر کو سنیما میں خدمات کے اعتراف میں 2013 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہیں تین قومی فلم ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات بھی ملے۔

نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر مداح اور شوبز سے وابستہ شخصیات ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کر رہی ہیں اور ان کی اداکاری اور یادگار کرداروں کو یاد کر رہی ہیں۔

اداکار ریتیش دیش مکھ نے بھی نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بے مثال اداکار قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

افغان مزاحمتی گروپوں کی جانب سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

November 25, 2026

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔

November 25, 2026

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وفاقی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *