عالمی برادری افغان طالبان کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا پابند بنائے: ماہرین

عالمی برادری افغان طالبان

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر ڈاکٹر احمد خان کا اہم مقالہ۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے درپیش خطرات اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ۔

October 10, 2026

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار اور محقق ڈاکٹر احمد خان نے اپنے ایک تحریری مقالے میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کی قومی سلامتی اور پورے خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور علاقائی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کو ان کے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے وعدوں کا پابند بنائیں۔

بین الاقوامی تحریری پلیٹ فارم ون نیشن وائس پر شائع ہونے والے مقالے میں ڈاکٹر احمد خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین سے متحرک دہشت گرد نیٹ ورکس نہ صرف پاکستان کی امن و امان کی صورتحال کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ اس کے اثرات عالمی امن پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکہ اور خطے کے اہم شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ افغان انتظامیہ پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ بڑھائیں تاکہ افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حتمی اور قابلِ تصدیق کارروائی کرنے پر مجبور ہوں۔

مقالے میں اس بات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی کہ دہشت گردی کا ختما صرف کسی ایک ملک کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے۔ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹھوس سفارتی رابطوں، انٹیلی جنس کے تبادلے اور مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے فوری طور پر افغان پناہ گاہوں کے معاملے پر توجہ نہ دی تو یہ صورتحال پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔

دیکھیے: شہداء کے جنازے چھوڑ کر اسلام آباد پر چڑھائی؟

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ نے چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی نمایاں مثال قرار دیا ہے۔

November 25, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کو ہٹا کر رحمان گل کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اس اچانک تبدیلی کے پس منظر اور مستقبل کی حکمت عملی کا مختصر تجزیہ۔

November 25, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کرلی گئی۔

November 25, 2026

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ 40 سے 45 افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *