"> فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
آن لائن دوستی کے پیچھے چھپا خطرناک جال

مددگار یا مکار؟

مددگار یا مکار؟ آن لائن دوستی کے نام پر بچوں کو خطرناک جال میں پھنسانے والے ڈیجیٹل شکاریوں کا بھیانک روپ اور والدین کے لیے لمحہ فکریہ۔

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے کے دوران خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ پشاور کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کی تفصیلات۔

October 23, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور جہاں بھی یہ عناصر ملے، انہیں کچل دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سرحدی انتظامات اور فوجی دستوں کی تعیناتی سے متعلق آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے افسران اور جوانوں کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔

شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، سکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دی جائے گی۔

اس سے قبل کمانڈر پشاور کور نے کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

مددگار یا مکار؟ آن لائن دوستی کے نام پر بچوں کو خطرناک جال میں پھنسانے والے ڈیجیٹل شکاریوں کا بھیانک روپ اور والدین کے لیے لمحہ فکریہ۔

October 23, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سکیورٹی فورسز کا ساتھ نہ دینے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کی منظوری کا بھی ذکر کیا۔

October 23, 2026

دلیل اور تدبر سے جذباتی نعرے بازی تک۔۔۔۔ ناپختہ مشیروں کے گھیراؤ نے مولانا فضل الرحمٰن کا دہائیوں پر محیط سیاسی وقار اور وراثت داؤ پر لگا دی ہے۔

October 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ کے منشور، تیسویں شمارے، اور ماضی کے آئین کی غلطیوں کا جائزہ۔ ایک شفاف، شہری اور جمہوری انتقالِ اقتدار کا کامل روڈ میپ۔

October 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *