"> کراچی میں دو بہنیں قتل

سو سال مکمل: کعبہ میں چار جماعتوں سے ایک جماعت تک کا تاریخی سفر

مسجد الحرام میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب چار فقہی مذاہب کے پیروکار الگ الگ اماموں کی اقتدا میں نماز ادا کرتے تھے۔ اب کعبہ میں چار جماعتوں کے بجائے ایک امام کی سربراہی میں نماز کے نظام کو 100 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مددگار یا مکار؟ تعلیم گاہوں میں خوف کے سائے: جب استاد اور چوکیدار ہی درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

تعلیمی اداروں میں تحفظ فراہم کرنے والے اساتذہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ملزم بننا معاشرتی زوال کی خطرناک نشاندہی کرتا ہے۔ کیا واقعی مددگار یا مکار کا یہ روپ ہمارے بچوں کے مستقبل کو نگل رہا ہے؟

کراچی میں بھائی نے فائرنگ کر کے 2 نوجوان بہنوں کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ ذاتی رنجش اور گھریلو جھگڑا تھا۔

October 28, 2026

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے مقتول بہنوں کی شناخت 25 سالہ ثوبیہ اور 20 سالہ حرا کے نام سے کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رحیم عرف ڈاکو نے دونوں بہنوں پر فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے پانچ خول بھی ملے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ بہنوں کی جانب سے طعنے دینے پر ملزم مشتعل ہوا اور اس نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے والد کا پانچ روز قبل انتقال ہوا تھا۔ گزشتہ روز اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، تاہم نومولود بھی بعد میں انتقال کر گیا۔ اسی رات ملزم نے اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی صبح ملزم کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان واقعات کے بعد ملزم شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

پولیس کے مطابق رحیم عرف ڈاکو کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ وہ ماضی میں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

مسجد الحرام میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب چار فقہی مذاہب کے پیروکار الگ الگ اماموں کی اقتدا میں نماز ادا کرتے تھے۔ اب کعبہ میں چار جماعتوں کے بجائے ایک امام کی سربراہی میں نماز کے نظام کو 100 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

October 28, 2026

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان ریلوے سروس معطل کر دی گئی۔

October 28, 2026

تعلیمی اداروں میں تحفظ فراہم کرنے والے اساتذہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ملزم بننا معاشرتی زوال کی خطرناک نشاندہی کرتا ہے۔ کیا واقعی مددگار یا مکار کا یہ روپ ہمارے بچوں کے مستقبل کو نگل رہا ہے؟

October 28, 2026

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *