بلوچستان کے ضلع کچھی میں شوہر کی فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں پیش آیا، جہاں شبیر احمد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی نسرین اور تین بچوں کو قتل کردیا۔
جاں بحق بچوں میں 5 سالہ بیٹا ضمیر اور 3 ماہ کی جڑواں بیٹیاں نفیسہ اور علیزہ شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کردیں۔





