"> لاہور بائیک رائیڈر گرفتار

لاہور: چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا بائیک رائیڈر گرفتار

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔
لاہور: چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا بائیک رائیڈر گرفتار

لاہور کے نواب ٹاؤن میں لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کرنے کے الزام میں آن لائن بائیک رائیڈر گرفتار، متاثرہ لڑکی چھلانگ لگانے سے زخمی ہوگئی تھی۔

October 28, 2026

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق واقعہ پیر کی شب پیش آیا، جب جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو ملزم نے چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا۔ اس دوران لڑکی نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔

موٹر سائیکل سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں، جبکہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

October 28, 2026

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کیس میں مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست عروب کو گرفتار کرلیا گیا۔

October 28, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا عہدے سے استعفا، بینچوں کی تشکیل اور اہم کیسز نہ ملنے پر تحفظات۔

October 28, 2026

اسرائیل کے ابتدائی انتخابی نتائج میں نیتن یاہو کے اتحاد کو 59 اور گادی آئزنکوٹ کے دھڑے کو 46 نشستیں ملی ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *