"> مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی فوج نے تباہ کر دیا

حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ کردیا: اتحادی فوج

سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ڈرون فضائی کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔
مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی فوج نے تباہ کر دیا

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کا مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا، واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

October 30, 2026

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ڈرون فضائی کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ ڈرون کو کس مقام پر نشانہ بنایا گیا اور اسے تباہ کرنے کے لیے کون سا دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

حوثی ترجمان کی تردید

حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون بھیجنے کے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حدود میں ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا۔

یحییٰ سریع کے مطابق حوثیوں کی کارروائیاں سعودی عرب کی فوجی تنصیبات اور تیل کے انفراسٹرکچر تک محدود ہیں، مقدس مقامات اور شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی حکمتِ عملی کا حصہ نہیں۔ یہ بیان عرب اتحاد کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس نے مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

قطری ثالثوں کی امریکہ اور ایران کے درمیان سمجھوتے کے لیے تہران آمد؛ واشنگٹن کی کوآرڈینیشن سے سفارتی تلاش تیز ہو گئی۔

October 30, 2026

کراچی کے کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی سے 35 دکانیں اور 10 سے 12 جھگیاں جل گئیں۔

October 30, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں آبی سیکیورٹی اور انسانی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

October 30, 2026

یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک اور 108 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ کارروائیاں تعز، مارب اور دیگر محاذوں پر جاری ہیں۔

October 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *