سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ڈرون فضائی کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ ڈرون کو کس مقام پر نشانہ بنایا گیا اور اسے تباہ کرنے کے لیے کون سا دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی فوج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔





