"> انگور اڈہ: پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی

انگور اڈہ: پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی، افغان طالبان سرحدی پوسٹیں چھوڑ کر فرار

انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی، متعدد پوسٹیں اور مارٹر پوزیشنز نشانے پر آگئیں۔
انگور اڈہ: پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں یکم نومبر کو افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

November 2, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر نے یکم نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستانی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

واقعے کے بعد انگور اڈہ کے سرحدی علاقے میں صورت حال پر پاکستانی فورسز چوکس ہیں۔

متعلقہ مضامین

انڈونیشیا میں ستمبر کے دوران جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے 3 ہزار 560 اموات کا تخمینہ لگایا گیا۔ آخر آگ کیسے پھیلی اور لاکھوں افراد کی زندگی خطرے میں کیوں پڑ گئی؟

November 2, 2026

امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران کے خلاف جوہری حملے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ممکنہ ہدف پکیکس ماؤنٹین بتایا گیا ہے۔

November 2, 2026

بین الاقوامی رپورٹس نے طالبان کے عادلانہ حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا، جہاں امر بالمعروف قوانین اور جابرانہ پالیسیوں کے ذریعے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

November 2, 2026

ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ، اوپن مارکیٹ میں پہلے ہی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت جاری۔

November 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *