ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی حکام سے مذاکرات متوقع ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قطری ثالثوں کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے گزشتہ 8 روز سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے لیے نیا مسودہ تیار کرکے متعلقہ فریقین کو ارسال کردیا ہے۔ تہران نے اپنی تجاویز کو مختصر کرتے ہوئے مجوزہ معاہدے کو ایک نئے وژن کی شکل دی ہے۔
رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے۔





