لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

بھارتی بحریہ کا رافیل ایم طیاروں اور ہائپرسونک میزائل کی رینج بڑھانے کا فیصلہ

بھارتی بحریہ رافیل ایم طیاروں کو 350 کلومیٹر تک مار کرنے والے مقامی میزائل سے لیس کرنے جبکہ ہائپرسونک میزائل کی رینج 3500 کلومیٹر تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
بھارتی بحریہ کے رافیل ایم طیارے اور ڈی آر ڈی او کے میزائل سسٹمز

بھارت کا رافیل ایم طیاروں کو 350 کلومیٹر رینج کے اینٹی شپ میزائل سے لیس کرنے اور ہائپرسونک میزائل کی رینج 3500 کلومیٹر تک بڑھانے کا غیر مصدقہ منصوبہ سامنے آیا ہے۔

November 3, 2026

بھارتی بحریہ اپنے 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کو مقامی ساختہ بحری میزائل این اے ایس ایم ایم آر سے لیس کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی دفاعی ویب سائٹ آئی ڈی آر ڈبلیو کے مطابق یہ اقدام فرانسیسی ساختہ ایکزوسیٹ میزائل کی جگہ کیا جا رہا ہے تاکہ طیاروں کی مار کرنے کی صلاحتی کو 70 کلومیٹر سے بڑھا کر 350 کلومیٹر تک پہنچایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے اینٹی شپ میزائل سسٹمز کے اہم مرحلے کے تجربات 2027 میں مگ 29 کے طیاروں سے کیے جائیں گے۔ بعد ازاں تمام 26 رافیل ایم طیاروں کی مکمل فراہمی کے بعد 2030 کے قریب ان پر انضمام کی ابتدائی آزمائشیں متوقع ہیں، جن میں آسترا اور رودرم ون میزائلوں کی تنصیب بھی شامل ہے۔

دوسری جانب بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارہ ڈی آر ڈی او اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ ہائپرسونک میزائل کی رینج 1500 سے بڑھا کر 3500 کلومیٹر کرنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔ رپورٹس کے مطابق ضروری سافٹ ویئر تبدیلیوں اور نئے پروازی راستوں کی توثیق کے بعد اس کی پیداواری منظوری 2028 یا 2029 تک حاصل کی جا سکے گی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ان طویل المیعاد منصوبوں کی مکمل تکمیل سے قبل تکنیکی مرحلہ وار منظوری اور مختلف تجربات درکار ہوں گے، جبکہ بھارتی حکام یا وزارتِ دفاع کی جانب سے رافیل ایم اور ہائپرسونک میزائل کی رینج میں اضافے کے دعوؤں کی باضابطہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *