لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، عوامی ریلیف پر مشاورت

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما شریک۔

اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر مشاورت ہوئی۔

November 3, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔ ملاقات میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر کم آمدنی والے طبقے کو معاشی مشکلات سے بچانے اور ان پر مالی بوجھ کم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں فریقین نے توانائی کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے اور عام شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قومی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلسل مکالمہ اور مشاورت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *