راولاکوٹ: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی فائرنگ، 2 زخمی

راولاکوٹ بس اسٹینڈ کے قریب غیر قانونی روڈ بلاک ہٹانے کے دوران پولیس اور مسلح عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
راولاکوٹ میں پولیس کی کارروائی: شاہراہ بحال کرنے کے دوران فائرنگ

راولاکوٹ میں بس اسٹینڈ کا غیر قانونی روڈ بلاک ہٹانے پر پولیس کارروائی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی۔ شاہراہ بحالی اور امن و امان کی صورتحال کی تفصیلات۔

November 5, 2026

بس اسٹینڈ کے قریب قائم غیر قانونی روڈ بلاک کو ہٹانے کے دوران پولیس اور مسلح عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بس اسٹینڈ کے قریب طویل عرصے سے روڈ بلاک کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مسافروں کو آزادانہ نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لیے پولیس نے آج صبح کارروائی کرتے ہوئے بس اسٹینڈ کا راستہ کھلوانے کے لیے پیش قدمی کی۔

پولیس کی پیش قدمی کے دوران مسلح عناصر نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جواب میں کارروائی کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں 1 سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی کا مقصد شاہراہ کو بحال کرنا اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دیکھیے: مددگار یا مکار؟

متعلقہ مضامین

اسرائیل میں حکومت سازی کے عمل میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو کنیسٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جس سے بنیامین نیتن یاہو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔

November 6, 2026

محسن رضائی نے پیوٹن سے ملاقات میں ایرانی قیادت کا پیغام پہنچانے کا دعویٰ کیا، تہران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پوری کرنے پر اصرار کردیا۔

November 6, 2026

بھارت نے پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جبکہ فلپائن کو براہموس میزائلوں کی مزید فروخت کے لیے 800 ملین ڈالر تک کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

November 6, 2026

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے تھے۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *