اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی روڈ پر خیابانِ جوہر کے قریب تیز رفتار ہونڈا سوک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئی، جبکہ ہونڈا سوک کی اگلی اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد پولیس نے ہونڈا سوک اور موٹر سائیکل تحویل میں لے لی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔
دیکھیے: وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم





