ایبٹ آباد: حویلیاں کے قریب بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب مسافر بس اور ڈمپر کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
حویلیاں کے قریب ہزارہ موٹروے پر مسافر بس اور ڈمپر کے تصادم کے بعد امدادی کارروائیاں

حویلیاں کے قریب ہزارہ موٹروے پر مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

November 6, 2026

ہزارہ موٹروے پر حویلیاں کے قریب مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلیاں کے قریب اترائی میں ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم اس کی حتمی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس روانہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے تھے۔

November 6, 2026

پاکستان کی کوششوں سے سلامتی کونسل نے جنگ کے دوران سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت میں صدارتی بیان اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

November 6, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی، ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کے لیے مشکلات بڑھنے کا امکان ہے۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *