پاکپتن: دیپالپور روڈ پر خوفناک حادثہ، مسافر بس تباہ، 11 افراد جاں بحق

پاکپتن کی دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکپتن کی دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر کے خوفناک تصادم کے بعد امدادی کارروائیاں

پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں 2 اہلکار بھی جان سے گئے۔

November 6, 2026

دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے قصور جا رہی تھی کہ دیپالپور روڈ پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے ساہیوال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 3 گھنٹے تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران کرین اور بھاری مشینری کی مدد سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو بس سے نکالا گیا۔

واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے فوری اور بہتر علاج کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے تھے۔

November 6, 2026

پاکستان کی کوششوں سے سلامتی کونسل نے جنگ کے دوران سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت میں صدارتی بیان اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

November 6, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی، ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کے لیے مشکلات بڑھنے کا امکان ہے۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *