کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 46 ہزار 617 واقعات رپورٹ

کراچی میں 5 نومبر تک اسٹریٹ کرائم کے 46 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 65 شہری قتل اور 182 زخمی ہوئے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متعلق فائل فوٹو

November 7, 2026

کراچی: شہر میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہریوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جہاں 5 نومبر تک 46 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 65 شہری قتل اور 182 زخمی ہوئے۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس ریکارڈ میں رواں برس ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 51 بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 نومبر تک شہریوں سے 16 ہزار 821 موبائل فون چھینے گئے، جبکہ 28 ہزار 495 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔

ان میں 4 ہزار 273 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، جبکہ 25 ہزار 523 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں روزانہ اوسطاً 54 سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔ اسی طرح گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی یومیہ شرح 4.21 رہی، جبکہ موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری ہونے کی اوسط روزانہ 92 سے زیادہ رہی۔

متعلقہ مضامین

اسرائیل میں اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کو پارلیمنٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، صدر اتوار کو نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ سنائیں گے۔

November 7, 2026

پاک فوج کے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ سے 300 سے زائد افراد نے طبی سہولتیں حاصل کیں۔

November 7, 2026

پاکستان اور سوڈان نے سکیورٹی، پولیس ٹریننگ اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *