تل ابیب: اسرائیل میں وزارت عظمیٰ کے لیے سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے اور اپوزیشن رہنما و سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو پارلیمنٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی چھ جماعتوں کے 67 ارکان نے گادی آئزن کوٹ کی حمایت کی ہے، جن میں دو عرب جماعتوں کے 19 ارکان بھی شامل ہیں۔ اس حمایت کے بعد وزارت عظمیٰ کے لیے ان کی نامزدگی کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 120 ارکان ہیں، جبکہ موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو 46 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اتوار کو نئے وزیراعظم کی نامزدگی سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کی تشکیل اور وزارت عظمیٰ کے آئندہ مرحلے سے متعلق صورتحال واضح ہوگی۔





