سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

شمالی وزیرستان میں امن کی واپسی: ننھے بچے کا جوانوں کو منفرد خراجِ تحسین

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے کھیلتا ایک معصوم بچہ۔

میر علی میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے سامنے مقامی بچے کے کھیلنے کی ویڈیو وائرل، شہریوں کا پاک فوج کی قربانیوں اور خطے میں امن کی بحالی پر خراجِ تحسین۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امن و امان کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو میں ایک مقامی ننھا بچہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے سامنے بے خوف و خطر ہو کر قلابازیاں لگاتے اور کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

اس دل کو چھو لینے والے منظر نے صارفین کو جذباتی کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس ویڈیو کو محض ایک بچے کا کھیل نہیں بلکہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے اعتراف اور اظہارِ تشکر قرار دیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جس خطے میں ماضی میں بارود کی آوازیں گونجتی تھیں اور بچے خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے، آج وہاں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بچوں کے قہقہے گونج رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں نے اپنا لہو دے کر اس مٹی کو دہشت گردی سے پاک کیا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ مقامی آبادی اور فورسز کے درمیان یہ مضبوط اعتماد اور پیار اصل فتح کی علامت ہے، جس کے لیے پوری قوم اپنے محافظوں کی مقروض رہے گی۔

دیکھیے ؛ فتنہ الخوارج کی مالی معاونت کے ذرائع بے نقاب، ڈالر اور بھتہ خوری کے شواہد سامنے آگئے

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

سراج الدین حقانی نے کابل میں خطاب کے دوران طالبان کی سخت گیر پالیسیوں پر عوامی ناراضگی اور اندرونی اختلافات کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *