صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

صومالیہ نے امارات کے ساتھ تعلقات اور معاہدوں پر اختلافات کے بعد عالمی اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

صومالیہ نے متحدہ عرب امارات پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ عالمی اداروں میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

November 20, 2026

صومالیہ نے متحدہ عرب امارات پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔ صومالی کابینہ نے امارات کے اقدامات کو ملکی خودمختاری اور قومی اتحاد کے خلاف قرار دیا ہے۔

صومالی وزیر اطلاعات عبدی فتح قاسم محمود کے مطابق وزارت خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ معاملہ عالمی اداروں کے سامنے اٹھایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صومالیہ کے خلاف اقدامات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

صومالی صدر حسن شیخ محمود کا کہنا ہے کہ امارات صومالی لینڈ، پنٹ لینڈ اور جوبالینڈ کے ساتھ براہ راست معاہدے کرکے وفاقی حکومت کے اختیارات کمزور کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے تعلقات رواں سال جنوری میں خراب ہوئے تھے۔ اس وقت صومالیہ نے امارات کے ساتھ بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی کے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اماراتی مشیر انور قرقاش نے صومالی صدر کے الزامات کو ذاتی سیاسی مفادات سے جوڑا تھا۔ اماراتی حکومت نے تازہ فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

دیکھیے ؛ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو 15 ہزار ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *