صومالیہ نے متحدہ عرب امارات پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔ صومالی کابینہ نے امارات کے اقدامات کو ملکی خودمختاری اور قومی اتحاد کے خلاف قرار دیا ہے۔
صومالی وزیر اطلاعات عبدی فتح قاسم محمود کے مطابق وزارت خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ معاملہ عالمی اداروں کے سامنے اٹھایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صومالیہ کے خلاف اقدامات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
صومالی صدر حسن شیخ محمود کا کہنا ہے کہ امارات صومالی لینڈ، پنٹ لینڈ اور جوبالینڈ کے ساتھ براہ راست معاہدے کرکے وفاقی حکومت کے اختیارات کمزور کر رہا ہے۔
دونوں ممالک کے تعلقات رواں سال جنوری میں خراب ہوئے تھے۔ اس وقت صومالیہ نے امارات کے ساتھ بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی کے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب اماراتی مشیر انور قرقاش نے صومالی صدر کے الزامات کو ذاتی سیاسی مفادات سے جوڑا تھا۔ اماراتی حکومت نے تازہ فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
دیکھیے ؛ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو 15 ہزار ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا





