مددگار یا مکار؟ ذاتی محافظوں کے ہاتھوں سابق وزیر کا قتل

مددگار یا مکار؟

جنھیں حفاظت کے لیے رکھا گیا، مبینہ طور پر انھی کے ہاتھوں سابق وزیر مملکت لیاقت عباس بھٹی قتل ہوئے۔ اداریہ: نجی محافظوں کی بھرتی، تصدیق اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات۔

خیبرپختونخوا میں مارے گئے 4 دہشت گردوں میں افغان ٹی ٹی پی کمانڈر بھی شامل

خیبرپختونخوا میں ہلاک 4 دہشت گردوں میں افغان شہری قاری متی اللہ بھی شامل تھا، بیان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ 260 سے زائد افغان شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں مارے گئے 4 دہشت گردوں میں افغان ٹی ٹی پی کمانڈر بھی شامل

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں افغان شہری قاری متی اللہ عرف ملا یاسر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، بیان میں 260 سے زائد افغان شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

November 21, 2026

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 4 دہشت گردوں میں افغان شہری اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ قاری متی اللہ عرف ملا یاسر بھی شامل تھا۔ اس کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے بتایا گیا ہے۔

ایکس پر جاری ایک بیان کے مطابق قاری متی اللہ کی ہلاکت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی مبینہ شمولیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک پاکستان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے 260 سے زائد افغان شہریوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جن کی ہلاکت اور افغان شہریت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اس میں نامعلوم افغان ہلاک شدگان اور ٹی ٹی پی کے ساتھ اب بھی سرگرم افغان شہری شامل نہیں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کی دہشت گردی میں مبینہ شمولیت سے پاکستان کے ان تحفظات کو تقویت ملتی ہے کہ طالبان حکومت کے دور میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا، روس اور چین کے جوہری ذخیرے سے متعلق اعداد و شمار بھی بیان کیے۔

November 21, 2026

سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں اور فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کو خبردار کردیا۔

November 21, 2026

جنھیں حفاظت کے لیے رکھا گیا، مبینہ طور پر انھی کے ہاتھوں سابق وزیر مملکت لیاقت عباس بھٹی قتل ہوئے۔ اداریہ: نجی محافظوں کی بھرتی، تصدیق اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات۔

November 21, 2026

لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

November 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *