آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 21 سے 23 نومبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول ایک روپے سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 357 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا اور یہ قیمتیں 23 نومبر کی رات تک برقرار رہیں گی۔





