شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رابطے کی کوششوں کا جواب نہیں دیا۔ امریکی حکام کا بھیجا گیا خط بھی کھولے بغیر واپس کردیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ نے فون اور سفارتی ذرائع سے رابطے کی کوشش کی، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن فی الحال امریکا سے بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ دوسری جانب شمالی کوریا اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو مزید وسعت دے رہا ہے۔
دیکھیے ؛ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی نئی تاریخ بتادی





