ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کرلی گئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کا 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں جلسہ کرے گی۔ پارٹی نے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کرلی۔

November 25, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے اور باغِ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کو باضابطہ اجازت نامے کے لیے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان نے جلسے اور ریلی کے انعقاد کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامی انتظامات میں معاونت فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پارٹی نے 29 نومبر کو مجوزہ ریلی اور جلسے کے لیے انتظامی اجازت حاصل کرنے کا باضابطہ عمل شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ 40 سے 45 افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

November 25, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان صوبہ خوست سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد قاری خیر اللہ ہلاک ہو گیا۔

November 25, 2026

سعودی اتحادی افواج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

November 25, 2026

پاکستانی میڈیا گروپس کی ماہانہ کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل آمدن، بیرونِ ملک اکاؤنٹس، ٹیکس چوری اور ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں پر شدید سوالات اٹھ گئے ہیں۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *