غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1,705 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ سے اب تک غزہ میں مجموعی طور پر 74 ہزار 772 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 298 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔





