ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔
رائٹرز کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد صدر اردوان نے بھی اس کی توثیق کردی۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ سعودی عرب میں اپنی فوج تعینات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔
تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں اجلاس
دوسری جانب مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع اور اعلیٰ عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔
پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر تینوں ممالک کے وفود کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترک اور سعودی وفود کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔





